Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: بی جے پی کی تقریب میں بھگدڑ ، درجنوں خواتین زخمی

گوالیار۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیارمیں بی جے پی کارکنان کی ایک تقریب میں گفٹ تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں درجنوں خواتین زخمی ہو گئیں۔ہنگامے میں خواتین کے منگل سوتراور دیگر زیورات بھی لوٹ لئے ہو گئے۔ اس واقعہ سے ناراض خواتین نے اسٹیج پر پہنچ کرکرسیاں پھینک دیں ،بینرز پھاڑدیئے اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔گزشتہ روز گوالیار تجارتی میلہ احاطہ کے ثقافتی پارک میں منعقدہ تقریب میں بی جے پی رہنماؤں اور کونسلرز نے بھیڑ جمع کرنے کی خاطر ہرخاتون کو ڈھائی ہزار روپے، بیگ، گھڑی اور ساڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعدگوالیار،تھاٹی پور حلقہ واقع بھیم نگر، گودام بستی، سری نگر کالونی، نیو مہرا کالونی، عرب صاحب درگاہ اورامبیڈکر نگرسے خواتین کثیر تعداد میں پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں خواتین کو ایک معمولی گھڑی، سابق بی جے پی رکن اسمبلی اور شہری ترقی کی وزیر مایا سنگھ کی تصویر و بی جے پی کے انتخابی نشان والا کپڑے کا بیگ اور بی جے پی و مایا سنگھ کے ترقیاتی کاموں کی فہرست پر مبنی کتابچے اور کیلنڈر دیئے گئے۔ یہ تحائف بھی اسٹیج سے پھینک کر دیئے جانے لگے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اسی درمیان خواتین کے منگل سوتر، سونے کے چین و دیگر زیورات بھی لوٹ لیے گئے۔اس ہنگامہ میں زخمی تھاٹی پور کی آشی شرما نے بتایا کہ افرا تفری میں میرا پرس، 5ہزار روپے اور زیورات نہ جانے کون چھین لے گیا۔ یہاں خواتین کی حفاظت کیلئے کوئی بندوبست نہیں تھا ،اْلٹا ہمیں لوٹ لیاگیا۔ بھیم نگرکی پریم وتی کا بھگدڑ کے دوران پیرٹوٹ گیا، منگل سوتر بھی غائب ہوگیایہاں کوئی ہماری فریاد سننے والا نہیں۔مشتعل خواتین اسٹیج سے کرسیاں اٹھاکر لے گئیں۔

مزید پڑھیں:- - - - - -بس کو دھکا لگانے والے مسافروں کو ٹرک نے کچل دیا،6ہلاک

 

شیئر: