Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالودہ فروش اچانک ارب پتی کیسے بنا؟

 کراچی ..کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کا رہائشی اور فالودہ فروش عبدالقادر اچانک ارب پتی کیسے بنا؟ گتھیاں سلجھنے لگیں۔ ایف آئی اے نے اکاونٹ آپریٹ کرنے والے کا پتہ لگا لیا۔ پتہ چلا ہے کہ زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث بمباٹ نامی شخص اکاونٹ استعمال کرتا رہا۔ 11 ماہ کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ جمع کرائے۔ دبئی میں اہم شخصیت کو کروڑوں روپے منتقل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث شبیر بمباٹ اور اس کے ساتھی عبدالقادر کا اکاونٹ کو آپریٹ کرتے تھے۔ بینک ریکارڈ اور عملے کے بیانات سے بھی اکاونٹ آپریٹ کرنے والے کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔تفتیش کاروں کو عبدالقادر کے اکاونٹ میں سرکاری افسر کی جانب سے رقم جمع کرانے کا بھی شبہ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ فالودہ فروش کے اکاونٹ سے دبئی کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔

شیئر: