Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے تعلقات میں بگاڑ نہیں آرہا ، جیمز میٹس

پیرس۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا  ہے کہ امریکہ کے چین کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ نہیں آ رہا۔ امریکہ کو صرف اتنا سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کمیونسٹ ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کو کس طرح چلانا ہے۔اس سے قبل پیر کو امریکی وزارت دفاع کے بتایا تھا کہ میٹس نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب اپنا چین کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا۔امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں بگاڑ تجارت اور کسٹم محصولات کے حوالے سے اختلافات میں اضافے کے ساتھ آیا۔ امریکا کی جانب سے تائیوان کو عسکری ساز و سامان فروخت کرنے کے اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ اس کے علاوہ واشنگٹن نے اپنی بحریہ کے بعض یونٹوں کو چین کے جنوبی سمندر کی جانب بھیج دیا۔ اس علاقے پر بیجنگ کا کنٹرول ہے تاہم اس حوالے سے چین کے اپنے ایشیائی پڑوسی ممالک کے ساتھ اختلافات ہیں۔

شیئر: