Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ڈچ کوچ کی طوطا چشمی

 
کوالالمپور: کل تک پاکستانی ہاکی ٹیم کی تعریفیں کرنے والے سابق ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینزملائیشیا کے کوچ بنتے ہی ملائیشین ٹیم کے گن گانے لگے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مالی تنازعات کے باعث نجی مصروفیت کا بہانہ بنا کر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑ کر ملائیشیا کی قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں سابق کوچ کا کہنا ہے کہ ملائیشین ہاکی ٹیم نے گزشتہ کچھ برسوں سے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔بلاشبہ اس ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے بالخصوص اس کا پنالٹی کارنر کا شعبہ انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا دنیاکی ہائی کوالٹی ٹیم ہے اور میں اسے اپنی کوچنگ میں مزید کامیابیوں کی طرف لے جانے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد ایشین گیمز میں بھی ناکامی کے بعد اولٹمینز نے نجی مصروفیات کو جواز بنا کرپاکستانی ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے فورا بعد انہوں نے ملائیشین ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ہامی بھر لی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: