Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی میں جاپان سے ہارنے کی سمجھ نہیں آئی،کپتان

 
لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیئر کو ابھی تک ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جاپان کے ہاتھوں0-1سے شکست کا یقین نہیں آ رہا لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں کہ سیمی فائنل میں کھلاڑی جذبے سے نہیں کھیلے۔واضح رہے کہ ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینیئر نے کہا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ٹیم جذبے کے بغیر کھیلی۔ کھلاڑیوں میں نہ سخت محنت نظر آئی اور نہ ہی ٹیم متحد ہو نظر آئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم نے ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں لیکن ان کھلاڑیوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ جاپان سے میچ ہار کرہم گولڈ میڈل سے دور ہو گئے۔ نوید عالم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں میں اتنی ہی صلاحیت ہے تو پھر یہ لیگ کھیلیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں پھر ہم اولمپکس2020 کی تیاری کرلیں۔کپتان رضوان سینیئر ایشیئن گیمز کے بعد ڈچ ہاکی لیگ کھیلنے ہالینڈ پہنچے ہیں جہاں وہ7 سال سے کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یہ ٹیم لگاتار3 بار ڈچ لیگ جیتنے کے علاوہ ایک مرتبہ یورپین لیگ کی فاتح بھی بنی ہے۔رضوان سینئیر نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا۔ ہم نے کراچی کی گرمی اور حبس میں سخت ٹریننگ کی تھی اور پورے جذبے سے ایشین گیمز میں گئے تھے۔ہند کا سیمی فائنل ہم سے پہلے تھا جس میں ملائیشیا نے اسے شکست دیدی تھی جس کے بعد ہمارے ذہن میں یہی بات آ چکی تھی کہ اب گولڈ میڈل پکا ہے۔ ہم ذہنی طور پر تھوڑا سا ریلیکس کر گئے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: