Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی:20کروڑ کی عنبر اسمگلنگ کرنیوالا گروہ گرفتار

تھانے۔۔۔۔ تھانے پولیس کی کرائم برانچ نے نایاب نسل کی وہیل مچھلی کی الٹی (عنبر) اور دیگر مادہ کی اسمگلنگ کے الزام میں ماہی گیر سمیت 3افرادکو گرفتار کرلیا۔گروہ کے قبضے سے جنگلی چھپکلی کی کھال کے علاوہ کار اور 4موبائل ضبط کئے گئے ۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ چھپکلی کی کھال اور عنبرکی عالمی مارکیٹ میں قیمت20کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ملزمان کی شناخت دلیت مہادیوبرجے،کاشی ناتھ پوار اور گیانیشور مورے کے طور پر ہوئی۔ان تمام ملزمان کوتفتیش کیلئے 6اکتوبر تک پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مقامی پروازوں کیلئے بورڈنگ پاس کی ضرورت نہیں؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: