Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج پہلی مرتبہ7 روہنگیا مسلمانوں کوہند بدر کیا جائیگا

نئی دہلی۔۔۔۔ آسام میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے7 روہنگیا تارکین وطن کو آج میانمار واپس بھیج دیا جائیگا۔مرکزی حکومت کی جانب سے یہ پہلا اقدام ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے افسر نے بتایا کہ جمعرات کو منی پور کی مورہ سرحدی چوکی پر7 روہنگیوں کو میانمار کے افسران کے حوالے کیاجائیگا۔ایک اور افسر نے بتایا کہ پڑوسی ملک کی حکومت سے غیر قانونی تارکین وطن  کے رہائشی پتے کی راکھین ریاست میں تصدیق کرنے کے بعد ان کے میانمار کی شہریت ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب روہنگیا تارکین وطن کو ہندوستان سے میانمار بدر کیا جائے گا۔واضح ہو کہ روہنگیا مسلمانوں کوغیر ملکی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں 29 جولائی 2012 کو گرفتارکرکے آسام کے ضلع سلچر کے کچار جیل میںرکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مکیش امبانی مسلسل 11 ویں سال سب سے امیر ہندستانی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: