Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے گلے مل کرکیاروسی صدر کا استقبال، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

نئی دہلی۔۔۔۔ دو طرفہ سمٹ اجلاس میں شرکت کیلئے روس کے صدر ولاد میرپوٹین اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ2روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے ان کاخیرمقدم کیا۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے گلے مل کر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیااور عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم نریندر مودی نے روسی اورانگریزی زبانوں میں ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ صدر پوٹین بات چیت کے سلسلے میں پْرجوش ہیں۔ اس سے ہندوستان او ر روس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم مودی نے روسی صدر کے استقبال میں اپنی سرکاری رہائش پرعشائیہ (ڈنر) کا انعقاد کیاتھا۔ اس دوران دونوںرہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور اسٹراٹیجک معاملات سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ دہلی میں آج سے 19 واں2روزہ ہند، روس سالانہ دو طرفہ سمٹ اجلاس منعقد ہوا۔ روسی سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے پیش نظرنریندر مودی اور پوٹین کے درمیان دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کا امکان ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤںکے مابین ایران کے خام تیل کی پیداوار پرامریکی پابندیوں سمیت اہم علاقائی وبین الاقوامی امور زیربحث آئیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہاتھی جیسا اور کمی چیونٹی جیسی،کانگریس
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: