Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشکل داغوں کی آسان صفائی‎

کپڑوں پرلگے داغ دھبے پریشانی کا سبب بنتے ہیں  ؟ مشکل داغوں کی صفائی آپ کو مشکل میں مبتلا کرتی ہے ؟ تو پھرمندرجہ ذیل تراکیب آزما کر مشکل داغوں سے با آسانی نجات حاصل کریں . 
کپڑوں پر سے چکنائی  یا  تیل کے داغ صاف کرنے کے لیے پان والا چونا اور  چاک کا پاؤڈر ہم وزن لے کر  گاڑھا پیسٹ بنالیں  .برش کی مدد سے داغ پر موٹا موٹا لیپ کر دیں  اور  سوکھنے پر دھو لیں .  یا پاؤڈر  ، میدہ یا آٹا ڈال کر  چھوڑ دیں  . تھوڑی دیر بعد دوسرا کپڑا یا بٹر پیپر رکھ کر استری کر لیں .  داغ پر ڈائریکٹ استری سے گریز کریں ورنہ داغ پکا ہو جائے گا . 
 اگر کپڑے پر چائے کا داغ لگ جائے تو  داغ پر نمک مل کر فوراً دھولیں ۔ نمک جذب ہو کر رنگ کاٹتا ہے  . اگر ہو سکے تو فوراًسہاگہ مل دیں  اور دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو دیں . 
میک اپ کے داغ صاف کرنے کے لیے  گلیسرین لگا کر دس منٹ بعد اسپنج سے صاف کرلیں  اور لپ اسٹک کے داغ ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں . 
 کپڑے پر زنگ کا داغ لگ جائے تو اسے صاف کرنے کے لیے دہی کی چھاج میں زنگ والا حصہ بھگو دیں .  اسکے بعد دھو لیں یا آگزیلک ایسڈ سے صاف کریں . 
پین کی سیاہی دور کرنے کے لیے اس پر  ہیئر اسپرے لگائیں اور پھر دھو لیں . 
مہندی کا داغ صاف کرنے کے لیے  پان کے چونے کا پیسٹ بنا کر مہندی کے داغ پر لگائیں . جب سوکھ جائے تو برش سے رگڑ کر دھو لیں .  
کپڑوں کے دیگر عام داغ دھبے دور کرنے کے لیے  سہاگہ باریک پیس کر  واشنگ پاؤڈر میں ملا کر رکھ لیں .  آپ جب بھی کپڑے دھوئیں گے تو تمام داغ صاف ہو جائیں گے .  یا براہ راست  سہاگہ رگڑ کر داغ صاف کرلیں . 
 

شیئر: