Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجکوٹ ٹیسٹ: ویسٹ انڈین ٹیم کو اننگز اور 272 رنز سے شکست

 
راجکوٹ: ہندوستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں فالو آن ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم کی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور راجکوٹ ٹیسٹ میں اسےایک اننگز اور272 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم نے پرتھوی شا ، ویرات کوہلی اور جدیجہ کے علاوہ پجارہ اور رشبھ پنت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت649رنز بنا کر میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے نسبتاً کمزور ویسٹ انڈین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تیسرے دن ہی شکست دے کر 2میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔کیریئر کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے پر تھوی شا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ویسٹ انڈیز اور ہندکے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا ۔میچ کے تیسرے دن مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ہند کے 649رنز کے جواب میں 181رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ روسٹن چیز 53اور کیمو پال47رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں نے 94رنز 6کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تھا۔ان کے آوٹ ہونے کے بعد شرمن لیوس اور شین گیبریئل با لترتیب صفر اور ایک رن بنا سکے جبکہ دویندرا بشو 17پر ناٹ آوٹ رہے ۔ روی چندر ایشون نے 37 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی 468رنز کے خسارے کا شکار ویسٹ انڈین ٹیم کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا، تاہم دوسری مرتبہ بیٹنگ کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم خسارہ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم صرف 15رنز زیادہ بناتے ہوئے 191 رنزپرڈھیر ہو گئی ۔اس مرتبہ بھی ہندوستانی اسپن بولرز حاوی رہے ۔کلدیپ یادیو نے 57 رنز دے کر 5، رویندر جادیجہ نے 35 رنز دے کر 3 اور روی چندر ایشون نے 71 رنز دے کر 2 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسری اننگز میں اوپنر کیرون پاول83رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ نوجوان اوپننگ بیٹسمین پرتھوی شا کو پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12اکتوبر سے حیدر آباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: