Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: صفائی کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج، 43 ملازمین معطل

نئی دہلی۔۔۔۔  دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین تنخواہوں نےمیں اضافے اور عارضی ملازمین کو مستقل بنیاد پر ملازمت مہیا  کرنے ، میڈیکل کیش لیس کارڈ فراہم کرنے پرانے بقایہ جات دلانےکا مطالبہ کرتے ہوئے کثیر تعداد میں جنتر منتر پہنچ کر  مظاہرہ کیا ۔ ملازمین پولیس بیریئر توڑ کر پارلیمنٹ کی طرف جارہے تھے۔ موقع پرتعینات پولیس اہلکاروں نے مظاہرین  کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس پر مشتعل ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا5پولیس  اہلکار زخمی ہو گئے۔ایم سی ڈی صفائی ملازم یونین کے ریاستی صدر سنجے گہلوت نے بتایا کہ مظاہرین وزیر اعظم کے دفتر کی جانب جارہے تھے۔ ان پر  پولیس نے لاٹھی چارج کیا   جس میں درجنوں ملازمین زخمی ہو گئے۔واضح ہو کہ صفائی کارکن گزشتہ 27 دنوں سے دہلی کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سےقبل2مرتبہ وزیر اعلی کی رہائش کے قریب مظاہرہ کرکے اپنے مطالبا ت پیش کرچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام مشرقی دہلی مونسپل کارپوریشن ( ای ڈي ایم سی ) نے تنخواہ ادا نہ کئے جانے سمیت مختلف مسائل پر گزشتہ 12 ستمبر سے احتجاج کرنے والے صفائی ملازمین کے خلاف پیر کے روز سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 43 صفائی ملازمین کو معطل کر دیا۔کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 عارضی ملازمین کوبرطرف اور 17 کومعطل کردیا گیاجبکہ 6 صفائی ملازمین کوتجربہ کی بنیاد پرمستقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -25ڈاکٹر دھوکہ بازوں کی جال میں پھنس گئے
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: