Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں بیکنگ کے شائقین نت نئے مسائل سے دوچار

سڈنی.... آج کے دور میں جب ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس او رفیس بک وغیرہ پر کوکنگ کلاسز شروع ہوتی ہیں اور لوگوں کو ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ وہ کونسی چیزیں کن مصالحہ جات کےساتھ اور کس طرح کی ملاوٹ کے بعد اپنی مطلوبہ چیز تیار کرسکتے ہیں۔ مگر ہوتا یہ ہے کہ سب کچھ بتائے جانے کے باوجود بھی بیشتر شوقین حضرات جنہیں اپنے گھر میں دوسروں پر رعب جھاڑنے کیلئے خود کو ہر فن مولا ثابت کرنے کا جنون ہوتا ہے آسان چیز کو بھی نہیں سمجھ پاتے اور اپنا کارنامہ جسے کارستانی کہا جاسکتا ہے دکھانے پر تل جاتے ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین جو تصاویر اور رپورٹیں سامنے آئی ہیں اسے ایک آسٹریلوی فیس بک گروپ نے جاری کیا ہے۔ جس میں چند“ سورما“ احباب مشہور اور مقبول مڈ کیک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ سارے کے سارے ہی اس میں ناکام رہتے ہیں۔ تاہم ناکامی کے باوجود بھی انکا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس طرح بہت سی باتیں سیکھی ہیں جسے وہ آئندہ کسی اور مقابلے میں آزمائیں گے۔ انکا کہناتھا کہ سب سے بڑا مسئلہ مڈ کیک کی حقیقی شکل بنانا تھا اور صحیح طریقے سے اس پر آئسنگ کا کام بھی بیحد ٹیڑھا محسوس ہوا۔ لوگ ان شوقین بیکرز کی تصاویر دیکھ کر مزے بھی لے رہے ہیں اور سبق بھی۔
 

شیئر: