Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکتوبر کے گرم ترین دن کے موقع پر لوگ حد سے زیادہ محتاط ہوگئے

لندن ..... لندن کے مغربی علاقے میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہا اور محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 2011ءکے بعد یہ اکتوبر کا گرم ترین دن تھا۔ لوگوں نے یہ دن بیحد مشکل سے گزارا۔ بعض علاقوں میں لوگوں کیلئے سانس لینا تک مشکل ہورہا تھا۔ یہ دن آیا بھی اور جیسے تیسے گزر بھی گیا مگر محکمہ موسمیات کی جانب سے نئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔ موسمی پیشگوئیاں کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ کو انگلینڈ کے کچھ علاقوں کے علاوہ ویلز، شمالی آئرلینڈ اور ویسٹرن اسکاٹ لینڈ میں انتہائی موسلا دھار بارش ہوگی۔ بارش کی شدت 3دنوں تک بہت زیادہ رہیگی۔ مگر اسکے بعد پورا مہینہ انتہائی گرم اور خشک رہیگا۔ واضح ہو کہ 2011ءکو اکتوبر کے مہینے میں یکم اکتوبر کو درجہ حرارت انتہائی عروج تک پہنچ گیا تھا اور یہ درجہ حرارت 85.5فارٹ ہائیٹ تھا جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ 
 

شیئر: