Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاسیکل پیانو نواز: زخمی اور معمر ہاتھیوں کا دل بہلانے جنگل میں جاگھسا

کنچنا بوری ، تھائی لینڈ ....  ہاتھیوں کی دیکھ بھال کے لئے قائم مقامی سنکچوری میں جو کنچنا بوری کے نواح میں واقع ہے ایک معمر فنکار جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے  اپنا فن بڑی کامیابی سے استعمال کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پال برٹن نامی پیانو نواز  زیادہ تر باخ اور بیتھوین  کی سمفنی کی دھنیں بجاتا ہے اور ان قدیم اساتذہ کی دھنوں کی نقل اتارنے میں بھی کمال حاصل ہے۔ برٹن اسی سنکچوری میں رہتا ہے اور 2011ء سے وہ اس سنکچوری میں رہنے والے ہاتھیوں وغیرہ کو تفریح و طبع کے مواقع فراہم کرتا ہے۔  اس وقت کنچنا بوری  میں تقریباً30زخمی و بیمار ہاتھی رہتے ہیں یا اتنے بوڑھے ہوچکے ہیں کہ انہیں ہر وقت مدد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بیماری اور تکلیف کی وجہ سے یہ جانور کرب میں مبتلا نظر آتے ہیں اور یہی وہ حالت ہے جو برٹن کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ وہ ہر قیمت پر انہیں خوش کرنے کیلئے  کلاسیکل پیانو کی دھنیں بجاتے رہتے ہیں۔ پال برٹن کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ  اگر آج باخ اور بیتھوین زندہ ہوتے اور انہیں ان ہاتھیوں کی حالت زار کا اندازہ ہوتا تو وہ خود بنفس نفیس ان ہاتھیوں کی دلجوئی کی خاطر یقینی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ۔’’ ایلیفنٹس ورلڈ‘‘ نامی سنکچوری نے مسٹر برٹن کی پیش کردہ دھنوں کی ایک خاص کیسٹ تیار کی ہے جو اکثر و بیشتر جنگل کے گارڈ وغیرہ بجاتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں برٹن کی جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں وہ اسی طرح ایک اسٹول پر بیٹھے پیانو بجاتے نظر آتے ہیںا ور انکی دھنیں سننے کیلئے ہاتھی سراپا گوش بنا نظر آتا ہے۔ مسٹر برٹن کااپنا تعلق ایسٹ یارکشائر سے ہے۔ اس حوالے سے جو  وڈیو جاری ہوئی ہے اس کی عکس بندی دریائے کوائی کے پل پر سے کی گئی ہے۔ برٹن کا کہناہے کہ سب سے پہلے انہوں نے جنگل کے جس معذور ہاتھی کو پیانو بجا کر سنایا وہ پلارا نامی نابینا ہاتھی تھا۔ جس نے دھنیں سن کر کیلے کھانا چھوڑ دیا اور سکتے میں آکر دھنیں سنتا رہا۔
مزید پڑھیں:- - -  -برطانیہ کا سب سے چھوٹا اسکو ل صرف ایک ٹیچر اور 5طلباء پر مشتمل

شیئر: