Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین نے مسجدوں میں نمازکی اجازت کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

چنئی۔۔۔۔۔کیرالہ کی مسلم خواتین تنظیم این آئی ایس اے(نیسا) نے بعض مسجدوں میںخواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیسا صدر وی پی زہرہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ زہرہ نے کہا کہ عدالت میں جانے کے فیصلے کی اہم وجہ یہ ہے کہ بعض مسجدوں میں صنفی تفریق کا برتاؤکیا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ خواتین کو مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر مسلم خواتین کی تنظیم نے سپریم کورٹ جانے کی تیاری شرو ع کردی۔زہرہ نے کہاکہ مساویانہ حقوق  کے حصول کیلئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ نیسا چیف نے کہا کہ وکیل وینکٹا سبرا منیم آئندہ ہفتے مسلم خواتین کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -ریلوے ملازمین کو78روز کابونس دینے کا فیصلہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: