Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف زیتون فیسٹیول کے پہلے پانچ دنوں میں 65 ہزار افراد کی شرکت

سکاکا میں ہونے والے 19ویں ’الجوف انٹرنیشنل اولیو فیسٹیول‘ کے انعقاد کے پہلے پانچ دنوں میں 65 ہزار سے زیادہ افراد اسے دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ فیسٹیول 17 جنوری تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے ریجن سے آنے والوں کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کئی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیسٹیول میں نہ صرف زیتون کی نمائش جاری ہے بلکہ مختلف اقسام کے تفریحی، ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کے سی ای او احمد الھاموان نے اس موقع پر کہا کہ ’ایونٹ میں موسیقی اور تھیٹر کی پرفارمینسز، کارنیوال کی پریڈ، ویڈیو گیمز، تھیئٹر، زیتون کے پکوان، وژوئل آرٹس اور جدت سے بھرپور دیگر چیزیں بھی ہیں جن کا مقصد آنے والوں کے تجربے کو بہتر اور پُرکشش بنانا ہے۔‘

 

شیئر: