Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں کا پاسبان

12اکتوبر2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین

سعودی عرب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کے دفاع اور ان کی خدمت تن من دھن سے کررہاہے۔ سعودی عرب،حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کی خدمت کیلئے اپنے جملہ وسائل اور توانائیاں وقف کئے ہوئے ہیں۔
    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیلئے جمعرات کو بیک وقت حرمین ایکسپریس ٹرین کی شروعات عظیم الشان منصوبوں کے حوالے سے ایک بڑی جست ہے۔ سعودی عرب ضیوف الرحمان کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے دسیوں بڑے بڑے منصوبے نافذ کرارہا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے 15محرم کو جدہ میں حرمین ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا تھا اور پھر اسی سے مدینہ منورہ کا سفر بھی کیا تھا۔
    حرمین ٹرین منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہت بڑا منصوبہ ہے۔ سعودی قیادت نے اس منصوبے کی بھرپور سرپرستی کی اس کی بدولت ضیوف الرحمان ، حجاج کرام اور مسجد نبوی شریف کے زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر آسانی سے کرسکیں گے۔ ایسے عالم میں جبکہ ضیوف الرحمان کی تعداد سال بہ سال بڑھتی جارہی ہے۔ اس جیسے منصوبے کی تکمیل سے انہیں بڑی آسانی ہوگی۔اس کا ایک فائدہ سعودی شہریوں کو بھی ہوگا وہ ٹرینوں کی اصلاح و مرمت ، ٹرینیں چلانے اور اس حوالے سے سامنے آنے والے مختلف کام کرکے اپنا روزگار بھی حاصل کرسکیں گے۔
    1431ھ میں مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ کو مشاعر مقدسہ سے مربوط کرکے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک بڑا کام انجام دیا گیا تھا۔ نئے منصوبے سے حجاج کو مزید آسانیاں ہونگی۔

مزید پڑھیں:- - - -جمال خاشقجی کی گمشدگی کا بحران .... کس طرح نمٹا جائے؟

شیئر: