Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیپ گہری کھائی میں گرگئی ،4مسافر ہلاک،6زخمی

اترکاشی۔۔۔۔اترکاشی کے چنیالیسوڈ تحصیل کے دھراسو جوگت شاہراہ پر جیپ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4مسافر موقع پر ہی ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق جیپ بنکوٹ سے چنیالیسوڈ جارہی تھی کہ جوگت شاہراہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جیپ میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا جن میں سے 4مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے نعشیں قبضے لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور حادثے کے اسباب جاننے کیلئے مسافروں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شوہر سے بیوفائی کا انجام؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: