Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست تلنگانہ کے انتخابات سے" ووٹ کی اہمیت" پرعوامی بیداری مہم کا آغاز

 ووٹ ہمارا  ملی ، سماجی اور سیاسی حق ہے ، مہم سے ڈاکٹر سید علی محمود کا خطاب
 
امین انصاری۔ جدہ
  
 ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے سرکردہ اشخاص کا اجلاس ڈاکٹر سید علی محمود  کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں طے  کیا گیا کہ دسمبر 2018 ء میں ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ریاستی انتخابات  میں عوام الناس میں" ووٹ کی اہمیت " پر  بیداری  مہم کا آغاز کیا جائے  تاکہ عوام جان سکے کہ  جمہوریت میں ووٹ کی کیا  اہمیت ہے  ۔ ڈاکٹر سید علی محمود نے کہا کہ ووٹ ہمارا  ملی ، سماجی اور سیاسی حق ہے اس کا استعمال انتہائی سوچ سمجھ کرکر نا چاہئے ۔ اگر ہم اپنے ووٹ کے حق سے دستبرداری یا کنارہ کشی کرلیں تو اس کا غلط استعمال ہوگا اور اس سے پوری قوم کا نقصان ہوگا۔ ہمیں اپنی پسند کے امیدوار کو  کامیاب کروانے کا یہ پہلا اور آخر ی موقع ہوتا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ووٹ کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے سیکولر پارٹی اور سیکولر ذہن کے امیدوار کو کامیاب کروائیں ۔ اجلاس نے اس موقع پر  تلنگانہ کی سیاسی جماعت" کل ہند  مجلس اتحاد المسلمین " کی تائید کا فیصلہ کرتے ہوئے جدہ سے پرنٹ ، الیکٹرانک،سوشل میڈیا کے علاوہ  دیگر گروپوں کے ذریعے پوری شدت کے ساتھ تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس نے کہا کہ یہ ہمارا ملی فریضہ ہے کہ ہم  حق گو اور قو م و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے عوام کی رہنمائی کریں ۔ یہ کام اتنا وسیع ہے کہ اس میں کئی تنظیموں کو حصہ لینا ہوگا ۔ اجلاس نے جدہ کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ملی بیداری کی مہم میںہمارے ساتھ شامل ہوں یا پھر اپنے طور پرووٹ کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کریں ۔

شیئر: