سعودی عرب میں طائف کے علاقے الشفا میں واقع وادی ذی غزال ایک معروف گیٹ وے بن گئی ہے جو وزیٹرز کو دلکش مناظر، مقامی ثقافت اور تفریح کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الشفا مرکز سے صرف پانچ کلو میٹر دور واقع یہ وادی فلک بو س پہاڑو کے درمیان واقع ہے۔
ایک پہاڑی سڑک کے ذریعے یہاں آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ اس سڑک کے کنارے تازہ پھل اورطائف کے مشہور گلاب فروخت کرنے والے سٹال موجود ہیں۔

ٹورسٹ گائیڈ حمید السفیانی نے ذی غزال کو ایک قدرتی مسکن قرار دیا جوہائیکنگ، کیمپنگ اور پکنک کے لیے بہترین مقام ہے۔
پہاڑوں کے ورثے کے ماہر خالد الوقدانی نے کہا یہ وادی طائف کی فطرت اور ثقافت کے امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا یہ وزیٹرز کو ایک مستند ثقافتی تجربہ فرہم کرتی ہے جس نے مملکت میں ایک تہذیبی اور سیاحتی مرکز کے طور پر طائف کے کردار کو اجاگرکیا ہے۔

یہ خطہ اپنی روایتی زراعت کے لیے جانا جاتا ہے۔ جہاں گلاب فیسٹیول کے موقع پر ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔
انگور، انجیر اور انار کے باغات کی موجودگی بھی روایتی پہاڑی کاشتکاری کے طریقوں میں دلکشی کا اضافہ کرتی ہے۔
وزیٹرز یہاں مقامی شہد کی مکھیوں کو تلاش کر سکتے ہیں جو مشہور اشفا شہد تیار کرتی ہیں۔
علاقائی مصنوعات روایتی طور پر سماجی اجتماعات میں مہمانوں کو پیش کی جاتی ہیں۔