Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے دوست کو گردہ عطیہ کر کے مثال قائم کردی

دوست کو گردہ عطیہ کرنے والے کی شناخت کا علم نہیں تھا ( فوٹو: العربیہ)
سعودی نوجوان شاکر العتیبی نے اپنے دوست کو گردہ عطیہ ک رکے دوستی اور انسانی ہمدردی کی ایک مثال قائم کر دی۔
سعودی نوجوان کا دوست برسوں سے گردے کے امراض کا شکار تھا۔ اسے گردہ عطیہ کرنے والے کی شناخت کا علم نہیں تھا۔ جسے اس نے ’زندگی بھر کا دوست‘ قرار دیا۔
شاکر العتیبی کو اپنے دوست فہد کی خرابی صحت کا پتہ چلا تو اس نے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سعودی نوجوان نے العربیہ کو بتایا کہ فہد سے تقریبا 17 برس سے دوستی ہے۔ بیماری کا پتہ چلا تو خاموشی سے ضروری ٹیسٹ کرائے اور رزلٹ میچ ہونے پر گردہ عطیہ کر دیا۔
سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مطابق سعودی عرب میں گردہ عطیہ کرنے کی شرح بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال گردے کے عطیات کی تعداد ایک ہزار 284 تک پہنچ گئی۔ جگر کے عطیات کی تعداد 422 ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب اعضا کے عطیات کے انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبرپر ہے۔ عطیہ دینے والوں کی تعداد میں 2023 کے مقابلہ میں گزشتہ برس 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں تقریبار ایک ہزار 706 ٹرانسپلانٹس کیے گئے۔

 

شیئر: