دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا، جس کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں نو 133 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی طرف سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان سلمان آغا 38 اور فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
خیال رہے پچھلا ٹی 20 میچ پاکستان نے جیتا تھا اور اس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دونوں ٹیموں کے پوائٹس برابر ہو گئے ہیں۔
جیسن ہولڈر نے آخری گنید پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔