Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش :جیپ،ٹرک تصادم،4افراد ہلاک ،7 زخمی

چھندواڑہ۔۔۔ مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ کے سوسر تحصیل کی مہاراشٹر شاہراہ پر جیپ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں4افرادہلاک اور7  زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مسافروں کو گاڑی سے باہر نکالااورزخمیوں کو سوسر اسپتال میں داخل کرایا۔ ذرائع کے مطابق جیپ ناگپور سے مسافروں کولیکر جارہی تھی کہ  مدھیہ پردیش اور مهاراشٹر کی سرحد پر واقع ساتنور گاؤں کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی۔مرنے والوں میں لکشمی اور جیپ کے ڈرائیور باليا کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ2 کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور  رپورٹ درج کر کے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -20سالہ ماڈل گرل کا قتل، لاش سوٹ کیس سے برآمد

شیئر: