Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیراعلیٰ نرائن دت تیواری چل بسے

نئی دہلی-  - - -اترپردیش کے3مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ممتاز سیاست داں نارائن دت تیواری جمعرات کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں 93برس کی عمر میں چل بسے۔وہ طویل عرصے سےدہلی کے ساکیت علاقے میں واقع میکس اسپتال میں زیر علاج تھے۔این ڈی تیواری آج ہی کے دن 18 اکتوبر1925کوضلع نینی تال کے بلوتی گاؤں میں پیدا ہوئے ،وہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ اور آندھرپردیش کے گورنر بھی رہے۔انہوں نے مرکزی وزیر کے طورپر بھی اپنی خدمات دیں۔انہوں نے اہلیہ اجولا تیواری اور ایک بیٹا روہت شیکھر کو سوگوار چھوڑا۔انگریزوں کیخلاف تحریک’’بھارت چھوڑو آندولن ‘‘میں جیل جانے کے بعد تیواری نے آزادی کے بعد پرجا سوشلسٹ پارٹی سے اپنا سیاسی کریئرکا آغاز کیا۔وہ کانگریس کےقدآوراور ملک کے پہلے ایسے سیاست داں ہوئےجنہیں2ریاستوں کے وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔انہوں نے کانگریس سے الگ ہوکر تیواری کانگریس پارٹی بھی قائم کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -راجستھان میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: