Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاستی نشان "تلوار یں اور کھجور کا درخت"کے استعمال کی ممانعت

ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے عام تاجروں، کمپنیوں اور تجارتی اداروں کو ابلاغی رپورٹوں  ، تجارتی لٹریچر اور نجی تحائف میں ریاستی نشان"تلواریں  اور کھجور کا درخت" استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔ یہ پابندی 21محرم 1440ہجری کو شاہی فرمان جاری کر کے لگائی گئی۔ وزارت تجارت نے سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کومذکورہ شاہی فرمان کی پابندی کی تلقین کی ہے۔ وزارت نے انتباہ دیا ہے کہ دکانوں پر چھاپے مار کر "پابندی"کی بابت اطمینان کیا جائے گا۔ جو کمپنی یا ادارہ یا فرد تجارتی امو رمیں ریاستی نشان استعمال کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے متعلقہ افسران نے پریس اور اشتہاراتی ایجنسیوں میں چھاپہ مہم مملکت بھر میں شروع کر دی ۔

شیئر: