Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، چین ،روس الائنس خطے میں امن کی ضمانت

کراچی ( صلاح الدین حیدر،بیوروچیف) یہ صحیح ہے کہ معیشت کی مشکلات میں پھنسے  ہونے کے باوجود ، بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار نئی بلندیوں کو چھو رہاہے، تازہ مثال پاکستان، چین اور روس کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دوستی ہے جس میں روس نے پاکستان کوجدید اسلحے سے لیس کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور دوسری طرف چین نے ناصرف پاکستان کومالی امداد کی یقین دھانی کرائی ہے ،وہیں ہمیں اپنے حالیہ بنایا ہوا سپر سونک کروز میزائل سسٹم HD-1ناصرف دینے بلکہ اسے پاکستان میں تیار کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ اتحاد خطے میں امن کی ضمانت ہے ۔ماضی قریب میں چین اور روس نے پاکستان کو بہت مشکل وقت سے باہر نکالا ہے، ہندوستان نے ایک نئی تنظیم BRICSجو کہ سائوتھ افریقا ، انڈیا، چائنا، اور ایک اور ملک پر مشتمل تھی کے ساتھ مل کر پاکستان کو دہشت گر د ملک قرار دینے کی سازش کی لیکن چین اور روس نے مل کر اس کو ویٹو کردیا اور ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی۔روس نے پاکستان تک آئل پائپ لائن کے لئے 2ارب ڈالر مختص کئے اور منصوبے پر اچھا خاصا کام بھی ہوچکا ہے، امید ہے کہ جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔ کچھ رپورٹ ایسی بھی ہیں کہ روسی سپاہی پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں مقامی فوج کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں کریں گے۔ بلکہ ماضی میں روس کے 3سوسپاہی ایسی مشقوں میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔کچھ رپورٹ ایسی بھی ہیں کہ ماسکوپاکستان کو دنیا کے عظیم ترین سیٹلائٹ سسٹم جو ہمارے نیوکلیئر اثاثوں کی حفاظت کے واسطے بہت ہی موثر ثابت ہوگا،کسی بھی دشمن کے ہوائی حملوں سے محفوظ رہ سکیں گے، اس معاملے کو جلد ہی آگے بڑھایا جائے گا۔ 

شیئر: