Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو لندن میں برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایجنڈے میں شامل امور پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)

 سعودی اور برطانوی وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس کیا۔ ایجنڈے میں شامل امور پر بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیرداخلہ کا کہنا تھا’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔‘

 برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جارویس سے بھی ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)

بعد ازاں وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔
اس موقع پر سعودی وزارت داخلہ اور برطانوی محکمہ داخلہ کے سینیئر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے لندن میں برطانوی وزیرمملکت برائے سکیورٹی ڈین جارویس سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر داخلہ نے لندن میں ویلنگٹن ملٹری بیرکس کا دورہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

موجودہ سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر داخلہ نے لندن میں ویلنگٹن ملٹری بیرکس کا دورہ کیا۔

شیئر: