ریاض ریجن کے بعض علاقوں میں بابون کی موجودگی، وڈیو وائرل
بعض افراد یہ بندر پالنے کےلیے لائے بعدازاں انہیں چھوڑ دیا۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کا کہنا ہے ریاض ریجن کے بعض علاقوں میں بابون بندروں کی موجودگی کے معاملے کی نگرانی اور انتظام کیا جا رہا ہے جن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل تھی۔
اخبار 24 کے مطابق مرکز نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بابونوں کی کثرت نہیں تاہم چند ایک ہیں جنہیں بعض افراد پالنے کےلیے لائے بعدازاں انہیں چھوڑ دیا۔
مرکز کا مزید کہنا تھا ریجن میں بابون بندر محدود تعداد میں ہیں تاہم ان کے تدارک کےلیے مخصوص پنجرے لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ریاض ریجن کی بعض وادیوں میں بابون موجود ہیں جنہیں پکڑنے کےلیے جنگلی حیات کی جانب سے مخصوص ٹریپ کیجز نصب کیے گئے ہیں۔
