Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور بس منصوبہ تاخیر کا شکار‘ لاگت میں اضافہ

پشاور:  تحریک انصاف کے گزشتہ صوبائی دور حکومت میں شروع کیا گیا میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اور بڑے منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے جو 57 ارب سے بڑھ کر 79 ارب ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے گزشتہ صوبائی دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بس منصوبہ ’بی آر ٹی‘ شروع کیا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تھا اور اسے 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک یہ منصوبہ نامکمل ہے اور تین میں سے پہلا مرحلہ بھی تاحال ادھورا ہے۔صوبائی حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے منصوبے کا اسٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور آئندہ سال مارچ تک منصوبہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی تنقید پر حکومت کا کہنا ہے وہ بی آرٹی منصوبے کا آڈٹ کرانے کے لیے تیار ہیں اور ویسے بھی وفاقی حکومت آڈٹ کا حکم دے چکی ہے ۔

شیئر: