وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد...مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوالیں۔عوام کوبتائیں آپ نے صرف نعرے لگائے۔ آپ کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ اپنے بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ اب آپ وزیر اعظم ہیں۔ چوروںکو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشت کوبھیک کاکشکول بنادیا ۔یہ حکومت ہے سرکس نہیں،حکومت کومہارت ہے توالزامات لگانے،جھوٹ بولنےاور تماشا کرنے کی۔حکومت کے پاس عوام سے کئے گئے وعدوں کوپوراکر نے کی حکمت عملی نہیں ۔ حکومت کی کارکردگی محض لوگوں کے روزگارکا قتل عام اورصرف رونا ہے۔