Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ: سرحدی گزر گاہ کھول دی گئی

غزہ ۔۔۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی سرحدی گزر گاہوں کو مقامی افراد اور سامان کی آمد و رفت کے لیے اتوار کو ایک مرتبہ کھول دیا گیا ۔ اسرائیلی وزیر دفاع اویوگڈور لیبرمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ غزہ میں پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 4روز قبل سرحد بند کرنے کا فیصلہ فلسطینی علاقے سے ایک راکٹ حملے کے بعد کیا گیا تھا۔ اس کے رد عمل میں اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے 20ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایا تھا۔ دوسری طرف حماس نے راکٹ حملوں کی تردید کرتے ہوئے مزید تفتیش کا اعلان کیا۔

شیئر: