نائیجر۔۔۔نائیجریا میں جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 55 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کمشنر احمد عبد الرحمان کے مطابق یہ جھڑپیں کاسووان مغانی نامی علاقے کی 2مقامی برادریوں کے درمیان ہوئیں۔ ان پرتشدد جھڑپوں میں ملوث ہونے کے شبے پر 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے ریاست کی جانب سے علاقے میں جمعرات کے دن سے کرفیو نافذ ہے۔