شاہ سلمان امدادی مرکز : غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کے لیے نئی خیمہ بستی
شاہ سلمان امدادی مرکز : غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کے لیے نئی خیمہ بستی
جمعہ 28 نومبر 2025 18:00
خیمہ بستی کی سہولت پر پناہ گزینوں نے مملکت کا شکریہ ادا کیا(فوٹو، ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کے لیے دیگر امدادی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نئی خیمہ بستی کی سہولت کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کی کمشنری خان یونس کے علاقے القرارۃ میں پناہ گزینوں کے لیے تیار کی گئی نئی خیمہ بستی کی تیاری پر پناہ گزینوں نے مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے آباد کی گئی محفوظ خیمہ بستی میں پہنچنے والے خاندانوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مملکت کی جانب سے گراں قدر عطیہ قرار دیا جو ان حالات میں انکے لیے ایک محفوظ مقام بن گیا ہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ’مثالی خدمت مملکت کا خاص امتیاز ہے‘(فوٹو، ایس پی اے)
پناہ گزینوں کا کہنا تھا کہ مملکت کی جانب سے ایسی سخاوت حیران کن نہیں ، سعودی اعلی قیادت کی جانب سے ہمیشہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مثالی اقدامات کیے جاتے ہیں جو مملکت کا خاص امتیاز ہے۔
خیمہ بستی کی سہولت کی فراہمی پر انکا کہنا تھا کہ کئی مہینوں سے بے آسرا تھے ۔ خیمہ بستی میں وہ اپنے بچوں اور خواتین کے ساتھ محفوظ رہ سکیں گے ۔