Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان : نائب و معاون وزیر اقتصادیاد کی مدت میں چار برس کی توسیع

اعلی قیادت کا ہم پر اعتماد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاال سعود نے نائب وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی اور معاون وزیر کی مدت میں مزید چار برس کی توسیع کے شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نائب وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی عمار بن محمد بن حامد نقادی اور معاون وزیر سلیمان العبید کی مدت میں مزید چار برس کی توسیع کی گئی ہے ۔
شاہی فرامین کے اجرا پر نائب وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی و معاون وزیر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مملکت کی اعلی قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، دعا گو ہیں کہ فرائض کی ادائیگی میں اللہ رب العزت کامیابی عطا فرمائے۔

شیئر: