Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد میں 90فیصد اضافہ

ریاض۔۔۔۔سعودی اور غیر ملکی کمپنیوں کو 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران سرمایہ کاری کے اجازت نامے 90فیصد زیادہ جاری کئے گئے۔ 2017ء کے مقابلے میں 2018کی تیسری سہ ماہی کے اجازت ناموں کا تناسب 90فیصد زیادہ ہے۔ سعودی عربین انویسٹمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 499اجازت نامے جاری کئے گئے۔ سال رواں کے شروع سے لیکر تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک کی تعداد 50تک پہنچ گئی۔ ان میں برطانیہ اول اور امریکہ دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -امارات میں فضائی میزائل جنگ کی مشقیں

شیئر: