Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کیلئے2019 میں تنہا اقتدارحاصل کرنا مشکل،سلمان خورشید

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنماسلمان خورشیدکا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی کا اکیلے دم پراقتدارمیں آنا مشکل نظر آرہا ہے لیکن کانگریس کو روکنے کی قیمت پراپوزیشن کا "عظیم اتحاد" نہیں بننا چاہئے۔ خورشید نے کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحادیوں کورخصت کرنے اورتال میل سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام رہنماؤں نے واضح کردیا ہے کہ ملک کی حکومت کو بدلنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے، بی جے پی کو جانا ہی ہوگا۔ اتحاد کوعملی شکل دینے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ سابق مرکزی وزیرنے کہاکہ بہتر ہوگا کہ دیگراپوزیشن جماعتوں کا رخ بھی ایسا ہی ہو۔ اتحاد کانگریس کوروکنے کے لئے نہیں ہونا چاہئے۔یہ پوچھے جانے پرکہ کیا اکیلے دم پرکانگریس کا اقتدارمیں آنا ممکن ہے؟ اس پرخورشید نے کہا کہ "یقینی طورپرآج یہ مشکل ہے، اگراکیلے دم پراکثریت حاصل کرنا مقصد ہے تو ہمیں 5 سال کام کرنا ہوگا کیونکہ آپ 3 سال تک اتحاد کی سمت میں کام کرکے اچانک یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اپنے دَم پرجیتنے کے لئے الیکشن لڑیں گے۔ آج ہم اتحاد کے لئے پابند عہد ہیں۔سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جسے پورے ملک سے نشستیں ملتی ہیں اوردیگرپارٹیوں کو اپنی اپنی ریاستوں میں نشستیں حاصل ہوتی ہیں۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیاجس سے عظیم اتحاد بننے کی امیدوںپر پانی پھر گیا۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس سے اتحادنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرعظیم اتحاد میں شامل ہونے والی پارٹیاں اس مقصد کو فراموش کردینگی تو یقینی طورپرمضبوط اتحاد نہیں بن سکتا جس سے ملک اور سیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچے گا۔ خورشید نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی عظیم اتحاد میں لوٹ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے معاملات لوک سبھا الیکشن سے مختلف ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندو ناراض ہو گئے تو مسلمانوں کا کیا ہوگا؟، مودی کے وزیر کی زہر فشانی

شیئر: