Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کی ویب سائٹ کا احمد الدین اویسی کے ہاتھوں افتتاح

    جدہ ( امین انصاری ) - -  - -تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کے صدر احمد الدین اویسی کے ہاتھوں فیڈریشن کی ویب سائٹ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ فیڈریشن نے مختصر نوٹس پر ارکان کا ایک اجلاس طلب کیا۔جنرل سیکریٹری فیڈریشن انجینیئر اعجاز احمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں  صدر احمد الدین اویسی حیدرآباد دکن میں  دفتر کا  باضابطہ افتتاح کریں گے  بعد ازاںریاست کے اضلاع میں فیڈریشن کی برانچز بنائی جائیں گی جہاں کے ارکان وطن آنے والے این آر آئیز کی رپورٹ تیار کرکے مرکزی دفتر میں جمع کرائیں گے ۔ صدر احمد الدین اویسی نے کہا کہ دسمبر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے بعد واضح ہوجائے گا کہ حکومت کس کی ہوگی کیونکہ ٹی آر ایس حکومت نے گلف این آر آئیز کیلئے بجٹ کا اعلان کیا تھا ایسی صورت میں اگر وہی پارٹی حکومت بناتی ہے تو ہمیں نمائندگی کرکے انکے سابقہ  اعلان کو عملی جامہ  پہنانے میں زیادہ دقت  نہیں ہوگی ۔اگر کوئی اور پارٹی اقتدار سنبھالتی ہے تو ہمیں بھرپور نمائندگی کرکے این آرآئیزبجٹ کو منظور کروانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ہمیں این آر آئیز کے مسائل کیلئے نمائندگی بھی کرنا ہوگی  جس کے لئے ہم نے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے ۔دسمبر میں ہم ہر دو صورتوں میں حکومت سے غریب اور پریشان حال این آر آئیز کی نمائندگی کریں گے اور اس کے لئے ہم مجلس اتحادا لمسلمین کا بھرپور تعاون حاصل کریں گے ۔ نائب صدر یوسف الدین امجد نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مجلسی قیادت  نے یقین دلایا ہے کہ الیکشن کے بعد گلف کے  این آر آئیزکے مسائل کا حل نکالیں گے اور انہیں وطن واپسی کے بعد جو بھی سرکاری مراعات دی جاسکتی ہیں دی جائیں گی ۔ اسپوک مین عثمان بن یسلم بن محفوظ نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور پریشان حال این آر آئیز کی مدد کرنا ہے ۔ ایسے این آر آئیز جنہیں گریجویٹی کے ملنے مشکلات درپیش ہیں فیڈریشن اس سلسلے میں انکی رہنمائی کرے گی  ۔
مزید پڑھیں:- - - -دبئی: رئیس قریشی کی طرف سے وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعیہ

شیئر: