Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنوج:ایکسپریس وے پر حادثہ، 3افراد ہلاک

قنوج۔۔۔۔دہلی سے پرتاپ گڑھ جانیوالی تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی۔اس حادثے میں  3افراد لقمہ اجل بن گئے۔اطلاع کے مطابق لکھنؤ جانیوالی تیز رفتار کارڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر امولر اور گوا گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔کارمیں سوار راجیش کمار سنگھ اور ان کی اہلیہ بھاونا سنگھ اور ایک نوجوان سوارتھے۔ حادثے میں تینوں شدیدزخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی امولر چوکی انچار گیان سنگھ اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کار سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا جہاںزخموں کی تاب نہ لاکر تینوں چل بسے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور حادثے کی رپورٹ درج کرکےتحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں کمی

 

شیئر: