Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 15 ایکس اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے خاموشی سے آر 15 ایکس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کی پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔فون کے فرنٹ پر انٹیلیجنٹ بیوٹی فیچرز کے ساتھ 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 2499 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ فون کو یکم نومبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: