Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوسی ندی میں 2بچے ڈوب کر ہلاک

سہرسہ۔۔۔۔ بہار کے ضلع سہرسہ کے مہیشی تھانہ علاقہ کے راجن پور گاؤں کے قریب کوسی ندی میں نہاتے ہوئے 4بچے گہرےاچانک پانی میں جاکر ڈوبنے لگے۔موقع پر موجودلوگوں نے 2بچوں کو بچالیا جبکہ 10سالہ درخشاں پروین اور 11سالہ محمد صادق غرق آب ہوگئے۔گاؤں والے دونوں کی لاشیں کافی جدوجہد کے بعددریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع کے مطابق بچے اپنے والدین کے ہمراہ ندی کے کنارے کھیت پر گئے تھے۔اسی دوران وہ ندی میں جاکرنہانے لگے۔اسی اثناء کھیت میں کام کرنے والی خواتین نے بچوں کو گہرے پانی ڈوبتے ہوئے دیکھ کر شورمچاناشروع کردیا۔ندی کے کنارے کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں نے تیر کر 2بچوں کو ڈوبنے سے بچایا جبکہ 2بچے ڈوب کرہلاک ہوگئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مرنیوالابچہ صادق راجن پور میں واقع کانونٹ اسکول کا طالب علم تھا۔تعطیل کی وجہ سے وہ ساتھی بچوں کے ساتھ نہانے کیلئے ندی گیا اور غرق آب ہوگیا۔سی او  رَمن ورما نے دونوں بچوں کی ندی میں ڈوبنے سے موت کی تصدیق کی۔ بچوں کی موت کے واقعہ پر گاؤں کی پردھان شاہینہ پروین اور دیگرنے لواحقین سے اظہارافسوس کیا۔
مزید پڑھیں:- -  - -وزیر اعظم نریندر مودی’ ’ سیول امن ایوارڈ‘‘ کے لئے منتخب
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: