Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے، اقوام متحدہ

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے کہا کہ میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے۔ حکومت وہاں جمہوریت قائم کرنے میں کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ اقوام متحدہ کے میانمار کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مارزوکیدارسمان نے کہا کہ اب بھی ہزاروں روہنگیا افراد بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں اور گزشتہ سال کے بدھ مت کمیونٹی کی سربراہی میں روہنگیا افراد کی قتل و غارتگری کے واقعہ کے بعد باقی رہنے والے تقریباً 2.5 لاکھ سے 4 لاکھ روہنگیا افراد اب بھی سنگین پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہاں یہ نسل کشی اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ میانمار کی حکومت نے دارسمان کی رپورٹ بھی مسترد کردی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اعلیٰ فوجی قیادت کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور روہنگیا افراد کے خلاف نسل کشی کے الزام میں ٹرائل ہونا چاہیے۔

شیئر: