Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پریمیر لیگ :یوم الوطنی ٹورنامنٹ کا فائنل فرینڈز سی سی کے نام

ذکاءاللہ محسن۔ریاض
سعودی پریمیر لیگ کے زیراہتمام یوم الوطنی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے شرکت کی ٹورنامنٹ کا فائنل فرینڈز سی سی اور پنجاب الیون کرکٹ کے مابین کھیلا گیا جو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرینڈز سی سی نے جیت لیا۔ سعودی پریمیر لیگ کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی فائنل میچ میں پنجاب کرکٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے جبکہ جواب میں فرینڈز سی سی نے یہ ہدف 7 اووز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر با آسانی بنا کر کامیابی حاصل کر لی مین آف دی میچ سہوالقمر تھے جنہوں نے 17 بالوں پر 73 رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی پریمیر لیگ کے سی ای او رانا عرفان تاج نے کہا ٹورنامنٹ کے دوران تمام ٹیموں نے کرکٹ کی اعلیٰ روایت اور قوائد و ضوابط کی پاسداری کی جس کے لیے تمام ٹیمیں مبارک باد کی مستحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں سعودی پریمیر لیگ کے تمام عہدیداران اور ممبران کی شب و روز کی انتھک محنت کا ثمر ہے جس کی وجہ سے ریاض میں کرکٹ فروغ پا رہا ہے سعودی پریمیر لیگ کے سینئر نائب صدر حنیف بابر نے کہا اس طرح کے ٹورنا منٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے مواقعے حاصل ہونگے بلکہ نئے کھلاڑیوں کے جذبے اور شوق میں اضافہ ہو گا ۔حنیف بابر نے کرکٹ کے فروغ کے لیے سعودی پرئمیر لیگ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اعزازی مہمان تکبیر ا سپورٹس کے سی ای او منیر احمد شاد نے کہا کہ ریاض میں جس طرح کرکٹ فروغ پا رہی ہے اس سے ناصرف کھیل پروان چڑھے گا بلکہ نئے کھیلنے والوں کو اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے مواقعے بھی حاصل ہونگے مینر احمد شاد نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی کارگردگی کو اجاگر کرنے میں تکبیرا سپورٹس اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا تقریب سے عرفان صدیقی ؛ رضوان صدیقی ؛ یاسر آفریدی ؛ شہزاد اقبال ؛ رانا جہانگیر ؛ رانا نعمان عبدالرحمن صدیقی اور دیگر نے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سعودی پریمیر لیگ کی کوششوں کی تعریف کی ۔تقریب کے آخر میں ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم فرینڈز سی سی کے کپتان نوید رانجھا کو خصوصی ٹرافی دی گئی جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیئے گئے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: