Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کیلئے شرٹ کے بدلے چاکلیٹ کا تحفہ

لیور پول:مصرکی قومی ٹیم کے کپتان اور لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح کو ایک عرب ممکنہ طور پر مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون شائق نے میچ کے بعد چاکلیٹ کا تحفہ پیش کیا۔ چیمپیئنز لیگ کے میچ میں اپنے کلب لیور پول کو فتح دلانے کے بعد واپس جاتے محمد صلاح نے اس خاتون کے ہاتھ میں عربی زبان میں لکھا اپنے نام اور شرٹ کی درخواست کاپلے کارڈ دیکھا تو اس کی جانب بڑھے اور اپنی شرٹ اسے پیش کردی۔یہ عرب خاتون اس یقین کے ساتھ یہ میچ دیکھنے آئی تھی کہ محمد صلاح اسے ضرور اپنی شرٹ پیش کریں گے اور اسی لئے وہ عرب روایات کے مطابق مصری فٹبالر کیلئے چاکلیٹ کا تحفہ لےکر گئی تھی۔جب صلاح نے اسے اسے اپنی شرٹ تھمائی تو خاتون نے جواب میں اسے چاکلیٹ کا ڈبہ پیش کردیا جس پر فٹبالر کو خوشگوار حیرت ہوئی اور اس ڈبے کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیم کے ڈریسنگ روم کی جانب بڑھ گئے۔ اس میچ میں محمد صلاح نے 2گول کرکے انگلش کلب کو سرب حریف کے خلاف فتح دلائی تھی اور اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ اس ”مٹھائی “ کے حقدار بھی تھے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: