Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کو ہنگامی ہدایت

دمام ۔۔۔کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ دمام کی انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ ان دنوں خطے کے موسمی حالات دگرگوں ہونے کے پیش نظر گھر سے نکلنے سے پہلے فضائی کمپنیوں سے رابطے کا اہتمام کریں ۔ کسی بھی مسافر کی فلائٹ کسی بھی وقت ملتوی یا منسوخ ہو سکتی ہے ۔ ائیرپورٹ حکام نے ٹوئٹر کے اپنے اکائونٹ پر مسافر حضرات کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں موسم مسلسل خراب چل رہا ہے ۔ تمام حضرات پروازوں کے اوقات کی بابت تازہ صورتحال دریافت کرنے کا اہتمام کرتے رہیں ۔ 

شیئر: