Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی اے سی کے سپاہیوں کو دھان کٹائی پر لگا دیا گیا

    بارہ بنکی - - - -اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پی اے سی کے اہلکار اور ملازمین احاطے میں لگی ہوئی دھان کی فصل کی کٹائی میں مصروف ہیں۔ محکمہ کے مطابق یہ کام پولیس وقار کے منافی ہے۔ یہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پی اے سی کے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچ گئی۔پی اے سی کے احاطے میں واقع کھیت میں دھان کی فصل تیار ہونے کے بعد اس کی کٹائی کا کام 6پی اے سی کے اہلکاروں کے سپرد کردیاگیا۔ ان میں سے 3فصل کاٹنے میں مصرو ف ہیں جبکہ 3افسران نگرانی کررہے ہیں۔وڈیومیں بتایا گیاہے کہ کمانڈنٹ راجیش کرشنا کی ہدایت پردھان کاٹنے کیلئے پی اے سی اہلکاروں اور ملازمین کو ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔اس سلسلے میں پی اے سی کی دسویں بٹالین کے کمانڈنٹ راجیش کرشنا نے بتایا کہ کسی نے یہ وڈیو جان بوجھ کروائرل کیا ہے۔ اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پی اے سی کمپاؤنڈ میں لگی ہوئی فصل، پھل وغیرہ کوئی نجی نہیں ۔اس سے ہونیوالی آمدنی گارڈن فنڈ میں جمع کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لالو کے طنز کا نرالا انداز، ’’ایگو باپلٹی مار ، دوسرا باکلٹی مار‘‘

شیئر: