یامانشی۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے وزیراعظم شنجو آبے کے نجی بنگلے پر مدعو کئے جانے والے پہلے غیرملکی رہنما بن گئے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ جاپان کے وزیراعظم شنجو آبے نے یامانشی میں لیک کاواگوچی کے قریب اپنے نجی بنگلے میں وزیراعظم نریندر مودی کی مہمان نوازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ مودی پہلے غیرملکی رہنما ہیں جنہیں عشائیہ پریہاں مدعو کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مودی اور آبے نے روبوٹ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایف اے این یو سی کارپوریشن کے مینوفیکچرنگ مرکز کا دورہ کیا۔ یہاں مودی نے ایک روبوٹ کو40 سیکنڈ میں ایک موٹر بناتے ہوئے دیکھا۔ دونوں وزرائے اعظم نے صنعتی روبوٹوں کے کام کاج کرنے کے طریقہ کا بھی جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے روبوٹکس اور خود کار پلانٹس کا بھی دورہ کیا۔ ایف اے این یو سی کارپوریشن خودکار صلاحیت کوفروغ دیکر جاپان ، ہندوستان اور دیگر ممالک میں مینوفیکچرنگ کی صنعت میں تعاون فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -عالمی امن کے قیام میں ہندوستان کا کردارانتہائی اہم رہا،مودی