Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم اتحاد جدہ کا خصوصی اجلاس ، تلنگانہ کے الیکشن میں مجلس کی تائید کا فیصلہ،احمد الدین اویسی

 ووٹ کا استعمال کرکے سیکولر  امیدواروں کو کامیاب اورفرقہ پرست عناصر کو ناکام کریں،شرکاء
    جدہ ( امین انصاری )- -  - -بزم اتحاد جدہ کا خصوصی اجلاس احمد الدین اویسی کی سرپرستی میں منعقد ہوا   ۔ اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ریاستی انتخابات میں مسلمانوں کواپنا ووٹ سیکولرامیدواروں کے حق میں استعمال کی ترغیب  اور مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان کو کامیاب بنانے کی مہم کو تیز اور موثر بنانے پرغور کیا گیا ۔ صدر بزم اتحاد احمد الدین اویسی نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ریاست تلنگانہ کی نہیں بلکہ اس وقت پورے ہندوستان کی ضرورت بن گئی ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب مجلس کے امیدوار ہر ریاستی اسمبلی میں ہونگے اور بلا مذہب و ملت  عوام اور ریاست کی ترقی کیلئے اپنی صدا بلند کرینگے  نیز مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کامیاب ہوکر اسمبلی میںفرقہ وارانہ ذہن سازی کو روک سکتے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں مجلس کے 7 ایم ایل اے موجود تھے۔ ہمیں  7 دسمبر کے انتخابات میں مجلس کے  زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو کامیاب کروانا ہے جس کیلئے بزم اتحاد جدہ اسٹراٹیجی تیار کرلی  ہے ۔ اس موقع پر مقررین عبید الرحمان ، یوسف الدین امجد ، عبدالقیوم خان ، حسن بایزید ، انجینیئر نصیر الدین ،  سید خواجہ وقار الدین ، محمود بلشرف ، میر عارف علی ، اعجاز احمد خان، امین انصاری  اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کریں۔ اگر ہم اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو بوگس ووٹنگ ہوگی اور ہماری  غلطی شرپسند  لوگوں کو نامزد کردے گی ۔ مقررین نے کہا کہ ووٹنگ جمعہ کو ہوگی  تمام آئمہ مساجد  اپنے خطبہ میں ووٹ کی حقیقت سے عوام کو واقف کرائیں ۔ مقررین نے اس موقع  صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے بہترین امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کریں تاکہ قوم پورے جذبے اور خلوص کے ساتھ مجلسی امیدوار وں کو کامیاب کرسکیں۔اجلاس نے اسد اویسی اور اکبر الدین اویسی کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ ملت کے نگہبان ہیں اور قوم ا ن پر  بھرپور اعتماد کرتی ہے ۔ اس موقع پر  انجینیئر اعجاز احمد خان، محمود بلشر اور دیگر احباب نے سابقہ الیکشن کی طرح اس بار بھی حیدرآباد پہنچ کر مجلس کی کمپیننگ کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اسٹیج  اور کاروں کو  انجینیئر نصیر الدین نے  پتنگ اور جھنڈیوں سے سجایا ۔ محمد عزیز الحسن نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ

شیئر: