Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیج نظام کی خلاف ورزی پر 30ہزار ریال کے جرمانے

ریاض۔۔۔سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے بیج اور گملے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور زرعی اداروں پر 30 ہزار ریال کے جرمانے کر دئیے ۔ وزارت کے عہدیدار ڈاکٹر سلمان الخطیب نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 10خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں ۔ انہوں نے تمام زرعی کمپنیوں و اداروں سے کہا کہ وہ تکنیکی شرائط اور قوانین کی پابندی کریں ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ، بیج تلف کرنے اور ادارہ سربمہر کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

شیئر: