Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے الدرعیہ میں بحرین کے ہم منصب کا خیرمقدم کیا

دوطرفہ تعاون کے مواقع اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو الدرعیہ میں بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوندوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و کابینہ کے رکن قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان، وزیر خزانہ محمد الجدعان اور بحرین میں سعودی سفیر نایف السدیری موجود تھے۔
قبل ازیں بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ منگل کو مملکت پہنچے تو ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
بحرین میں سعودی سفیر اور دیگر اعلی عہدیدار بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

 

شیئر: