ڈرائیو تھرو سینٹر: مشرقی ریجن میں گاڑی سے اترے بغیر گیس سیلنڈر ری فلنگ کی سہولت
مختلف مقامات پر پانچ ڈرائیوتھرو سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے (فوٹو: اخبار 24)
مشرقی ریجن کی البیضا کمشنری میں گیس سیلنڈر ری فلنگ کے لیے پہلی مرتبہ ’ڈرائیوتھرو‘ سینٹرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
جدید سسٹم سے آراستہ سینٹرز کا مقصد صارفین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریجنل میونسپلٹی نے بتایا ’سالِ رواں میں مختلف مقامات پر پانچ ڈرائیو تھرو سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔‘
’ان سینٹرز سے جہاں صارفین کو سہولت ہوگی وہاں علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔‘
ڈرائیوتھرو سینٹرز میں جو سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اس میں صارف کو گاڑی سے اترنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سیلنڈر تبدیل کرانے کے بعد کیبن میں بینک کارڈ یا کیش کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ڈرائیوتھرو سینٹرز میں جدید سسٹم کے ذریعے صارفین کی طلب کو فورا پورا کیا جائے گا، سینٹر پر ازدحام نہیں ہوگا۔
